ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آج سے سی ای ٹی کیلئے آن لائن عرضیاں داخل کرنے کا آغاز

آج سے سی ای ٹی کیلئے آن لائن عرضیاں داخل کرنے کا آغاز

Tue, 15 Jun 2021 11:26:50    S.O. News Service

بنگلورو،15؍جون (ایس او نیوز) اس مرتبہ کووڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے ریاستی حکومت نے پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات منسوخ کردئے ہیں۔لیکن طلبا کی پچھلی کارکردگی کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔اس دوران سی ای ٹی۔2021 امتحان کے لئے آج  15جون سے عرضیاں داخل کرنے کاآغاز ہورہا ہے۔کرناٹکا ایکزا منیشن اتھارٹی نے اس کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری حکم نامہ کے مطابق انجینئرنگ، اگریکلچرل سائنس، ویٹرنری، دو سالہ بی فارمہ، فارمہ ڈی کورسوں میں داخلہ سی ای ٹی کے ذریعہ ہوگا۔ سی ای ٹی امتحان 28اگست اور 29اگست2021کو منعقد ہوگا۔ اس امتحان کے لئے طلباء کو آن لائن عرضیاں داخل کرنی ہوں گی۔آج  15جون سے آن لائن عرضیاں داخل کرنے کا آغاز ہورہا ہے۔اس ویب سائٹ (http://kea.kar.nic.in)پر کلک کرکے عرضیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔15جون دوپہر 12بجے سے آن لائن عرضیاں داخل کی جاسکتی ہیں۔13جولائی2021 آن لائن عرضیاں فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ فیس بھرکے جو طلباء عرضیاں داخل کرچکے ہوں گے وہ 19جولائی صبح 11بجے تا 22جولائی شام5.30بجے اپنی فراہم کردہ اطلاعات میں ترمیم کرسکتے ہیں۔آن لائن عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10جولائی 2021شام 5.30بجے تک ہے۔جن طلباء نے سی ای ٹی کے لئے عرضیاں داخل کی ہیں وہ 13اگست2021صبح 11بجے داخلہ نام (Hall Ticket)ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ میڈیکل، ڈینٹل، ایورویدا، یونانی، ہومیوپیتھی میں داخلہ کے لئے طلبہ کو نیٹ۔2021، (NEET)میں شرکت کرنی ہوگی۔


Share: